تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

اعلیٰ نسل کا کتا چوری کرنے پر دو خواتین سیاح گرفتار

بیجنگ : چین میں پولیس نے اعلیٰ نسل کا پالتو کتا چوری کرنے پر میں دو سیاح خواتین کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کی ’اکیٹا‘ نسل سے تعلق رکھنے والے پالتو کتے کی چوری سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو چینی خواتین نے سڑک پر موجود نہایت ہی خوبصورت اور بے ضرر کتے کالر سے گھسیٹے ہوئے اپنی رہائش گاہ تک لے گئی۔

پولیس نے ویڈیو کی مدد سے کتے کی چوری میں ملوث دونوں خواتین سیاح کو گرفتار کرلیا ہے جو چھٹیاں گزارنے مشرقی چین کے علاقے شویانگ آئی ہوئیں تھی، پولیس کے مطابق خواتین سیاح نے یہ عمل شراب کے زیر آثر آکر انجام دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مجرموں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے دکان کے باہر کتا دیکھا تھا جو نہایت خوبصورت لگ رہا تھا اور وہ مزاحمت بھی نہیں کررہا تھا اس لیے ہم اسے اپنے ساتھ گھر لے گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین گلی میں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں جبکہ ایک خاتون کے ہاتھ میں کتا ہے جو اسے گھسیٹے ہوئے گھر کی جانب لے جارہی ہے۔

ایک مجرم جس کا نام سرنام لو تھا نے پولیس کو بتایا کہ کتا ہمارے ساتھ نہیں چل رہا تھا اس لیے ہم عمارت کی نچلی منزل پر رک گئے اور اپنے دوست کو بلایا جو کتے کو گھسیٹتا ہوا کمرے تک لایا۔

پولیس افسران کا کہنا ہے اکیٹا نامی نسل سے تعلق رکھنے والے کتے کی مالیت 4500 (تقریباً 1 لاکھ پاکستانی) یوان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا ہے تاہم ابھی انہیں مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments