تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

منی لانڈرنگ کیس: سعودی خاتون کو سزا

ریاض: سعودی عرب کی عدالت نے پیسوں کی اسمگلنگ میں ملوث مقامی خاتون کو سزا سنا دی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی خاتون پر الزام تھا کہ انہوں نے ایشیائی باشندے کی منی لانڈرنگ میں مدد کی اور رقم منتقلی کی ناکام کوشش کی۔

عدالت میں خاتون نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد جج نے اُسے دو سال قید اور کسی بھی بیرونِ ملک جانے پر  پابندی عائد کی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ غیر قانونی ٹرانزیکشن کے اعتراف جرم کے بعد خاتون کی جائیداد کو بھی ضبط کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملازمہ کا قتل، سعودی خاتون کو سزائے موت

یہ بھی پڑھیں: شوہر چھوڑنے کا مشورہ دینے والی سعودی خاتون کیخلاف انوکھا فیصلہ

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق خاتون نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ایشیائی باشندے نے  اُسے رقم منتقلی میں مدد کرنے عوض رقم دینے کا  وعدہ بھی کیا تھا۔

تفتیش کے دوران یہ بات ثابت ہوئی کہ خاتون نے مملکت سے غیر قانونی رقم  منتقلی کے لیے کسٹم کے ملازم کو بھی خریدنے کی کوشش کی اور یہ ہی اُن کی بڑی غلطی ثابت ہوئی کیونکہ کسٹم اہلکار نے ساری صورت حال کے حوالے سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا، جس کے بعد ملزمہ کو ایئرپورٹ پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق ایشیائی باشندہ اپنے ملک میں ہے، جس کی حوالگی کے لیے متعلقہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -