تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

زہریلا بسکٹ کھانے سے دوسالہ بچی ہلاک

میکسیکو میں کتے کےلیے ڈالا گیا زہریلا بسکٹ دو سالہ بچی نے کھالیا، زہر میں لتھڑا بسکٹ کھانے سے بچی کی موت نے شہریوں کے دل دہلا دئیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ یکم فروری کو امریکی ملک میکسیکو کے شہر ٹوٹوٹلین میں پیش آیا جہاں ایک شہری نے شور مچانے والے کتے کو چپ کروانے کےلیے بسکٹ کو زہر میں ڈبو کر کتے کو ڈال دیا۔

زہریلا بسکٹ کتے کیساتھ کھیلنے والی چھ سالہ اور دو سالہ بچیوں نے بھی کھالیا جس کے باعث دونوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

تین فروری کو اسپتال میں زیر علاج بچی نے آخری سانسیں لیں اور دم توڑ دیا جب کہ کتے اور دوسری بچی کی حالت تاحال خراب ہے۔

مقامی حکام کا کہنا تھا کہ بچی میں زہر پھلنے کے سبب کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

ٹوٹوٹلین کے مقامی خود کو پہنچنے والے اس دھچکے کا اظہار سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں اور اس پڑوسی پر الزام عائد کر رہے ہیں جس نے کُتّے کو مارنے کےلیے بسکٹ زہر میں ڈبو کر باہر ڈالا اور غلطی سے وہ زہریلا بسکٹ بچی کھالیا۔

Comments

- Advertisement -