تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب میں کرونا کا سب سے کمسن مریض صحت یاب

ریاض: سعودی عرب میں کرونا وائرس میں مبتلا سب سے کمسن مریض صحت یاب ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر ینبع انڈسٹریل سٹی میں 2 سالہ بچے نے کرونا وائرس کو شکست دے دی جس کے بعد بچے کو قرنطینہ سے ڈسچارج کرکے گھر منتقل کردیا گیا۔

بچے کی والدہ بھی کرونا سے متاثر تھیں انہیں بھی صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

ینبع رائل کمیشن کے اعلیٰ عہدیداروں اور قرنطینہ کے ذمہ داران نے کمسن مریض اور اس کی ماں کو قرنطینہ سے رخصت کرتے وقت تحائف بھی دئیے۔

عرب میڈیا کے مطابق صحت یاب بچے کو رخصت کرتے وقت طبی عملے نے اس کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوائے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

رائل کمیشن کے مطابق ینبع انڈسٹریل سٹی میں قرنطینہ کے لیے تین کمپلیکس مختص کیے گئے ہیں جہاں 150 بستروں کی گنجائش موجود ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ینبع انڈسٹریل سٹی میں 82 سالہ خاتون کرونا سے صحت یاب ہوئی تھیں، خاتون ذیابیطس کے مرض میں بھی مبتلا تھیں۔

علاوہ ازیں ریاض کے کنگ سعود میڈیکل سٹی میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج کرونا کا مریض بھی صحت یاب ہوگیا ہے۔

یاد رہے سعودی عرب میں کرونا کے مجموعی مریض ایک لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں جبکہ اب تک اس مہلک بیماری کے باعث ایک ہزار 52 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -