تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اوکاڑہ: اغوا ہونے والی کم سن بچی کی لاش جوہڑ سے برآمد، والدین غم سے نڈھال

اوکاڑہ: اوکاڑہ کے خاندان پر قیامت گزر گئی، دس روز قبل گھر کے باہر سے اغوا ہونے والی ننھی زینب کی لاش جوہڑ سے برآمد، پولیس کی بے حسی، ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود تاحال گرفتار نہ کئے جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں ظالموں نے ایک ننھی کلی گل کردی، تھانہ صدر کے علاقے میں دو سالہ بچی زینب نو فروری کو گھر کے باہر سے اغواء ہوئی تھی۔

دو سالہ زینب کے اغوا کا مقدمہ تھانہ صدر اوکاڑہ میں درج کیا گیا تھا، دو سالہ زینب کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کی تھی، فوٹیج میں دو موٹر سائیکل سوار اغواء کاروں کو اغواء کرکے لیجاتے ہوئے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے

مگر مقامی پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود زینب کو ڈھونڈنے میں مکمل طور پر ناکام رہی اور دس دن بعد دو سالہ زینب کی نعش گھر قریب جوہڑ سے برآمد ہوئی۔

پولیس کی جانب سے شک کی بنا پر دو ملزمان حسن اور منظور کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مزید ایک ملزم لیاقت کو گرفتار کرکے تحقیقات جاری ہے، ننھی زینب کے مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل کرلی گئی ہیں۔

بچی کا پوسٹمارٹم مکمل کرکے نمونے فرانزک لیب لاہور کو بھجوا دئیے گئے ہیں، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد قتل کی وجہ سامنے آسکے گی۔

والدین نے ملزمان کی گرفتار کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -