پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

سعدی ٹاؤن،واٹر ٹینک میں ڈوب کر دو نوجوان ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں ڈوبنے والے نوجوانوں کی لاشیں 4 روز بعد بھی نہ مل سکیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ سعدی ٹاؤن میں 4 روز قبل واٹر بورڈ کے ٹینک میں ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کی لاشیں اب تک نہیں مل سکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق واٹر ٹینک میں پانی کا تیز بہاؤ ہونے کے باعث لاشوں کی تلاشی میں مشکل پیش آرہی ہے،یہ ٹینک کراچی واٹر بورڈ کے شہر کو پانی سپلائی کرنے کے چینل کا حصہ ہے،جہاں پانی کا بہاؤ نہایت ذیادہ ہوتا ہے،اگر سپلائی بند کر دی جائے تو ممکن ہے کہ لاشیں بآسانی برآمد ہوجائیں۔

اس حوالے سے واٹر بورڈ حکا م نے موقف اختیار کیا کہ تکنیکی بنیادوں پر پانی بند نہیں کرسکتے،پانی بند کرنے سے شہر کے ایک بڑے حصے میں پانی کا بحران پیدا ہو جائے گا،واٹر بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ ایک دو روز میں لاشیں خود ہی اوپر آجائیں گی۔

یاد رہے سعدی ٹاؤن میں 4 روز قبل گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے واٹر بورڈ کے ٹینک میں نہانے کے لیے ایک نوجوان نے چھلانگ لگا دی تھی اور ٹینک میں ڈوب گیا،جس کو بچانے کے لیے اس کا دوست بھی ٹینک میں کودا تاہم وہ بھی جانبر نہیں ہوسکا تھا۔

اہلِ خانہ اور اہلِ محلہ نے دونوں نوجوانوں کی تلاش جارکھی اور ٹینک کے قریب اُن کے کپڑے اور چپل ملنے سے نوجوانوں کی ٹینک میں ڈوبنے کا پتہ چلا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں