تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایپل آئی فونز میں کیا بڑی تبدیلی ہونے جا رہی ہے؟

آئی فونز میں بڑی تبدیلی ہونے جا رہی ہے، ایپل کمپنی نے 11 سال بعد آئی فونز میں بہت بڑی تبدیلی کرنے کی تیاری کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی کی آئندہ سال کی ڈیوائسز کے بارے میں لیکس ابھی سے آنا شروع ہوگئیں، 2023 میں ایپل کی جانب سے آئی فونز میں بہت بڑی تبدیلی ہوگی۔

آئی فون 15 سیریز یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ سے لیس ہوگی، ایپل کو بھی چارجنگ پورٹ کے حوالے سے یورپی یونین کے قانون کی پاسداری کرنی ہوگی۔

یاد رہے کہ یورپی یونین نے 2024 سے تمام الیکٹرونک ڈیوائسز کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کے استعمال کو لازمی قرار دینے کا قانون منظور کیا تھا۔

یورپ سمیت پوری دنیا میں آئی فون 15 سیریز کے فونز یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ سے لیس ہوگی اور لائٹننگ پورٹ کو ختم کر دیا جائے گا۔

2012 میں ایپل نے لائٹننگ پورٹ لانے کے لیے 30 پن ڈوک کنکٹر کو ختم کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -