تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم میں توسیع

کراچی :  صوبے بھر میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم میں توسیع کردی گئی ، جس کے بعد 7 دسمبر تک بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں جاری ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کی تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ ای او سی سندھ میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر ای او سی سندھ ڈاکٹر اکرم سلطان نے بتایا کہ مہم کے دوران سندھ بھر میں 18 سے 30 نومبر تک جاری مہم میں 90 لاکھ سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور نوے فیصد کا ہدف مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن سندھ اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مہم میں بھرپور ساتھ دیا۔

مزید پڑھیں : سندھ بھر میں 48لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین فراہم کردی گئی

ڈاکٹر اکرم سلطان کا کہنا تھا کہ اگر ہم کچھ دن اور ویکسین مہم جاری رکھیں گے تو مزید بچوں کو فائدہ ہوگا لہذا کراچی میں ٹائیفائیڈ مہم اسکولوں اور اسپتالوں میں 2 سے 17 دسمبر تک جاری رہے گی، تمام کراچی کے ای پی آئی سینٹرز میں بھی ویکسینیشن جاری رہے گی، جن یوسیز میں کم بچوں کو ویکسینیشن کی گئی وہاں ڈی ایچ اوز دو دن کے لئے (2 سے 3 دسمبر) تک بچوں کو ویکسینیشن کے ٹیکے لگانے کی مہم جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ ملک میں پہلی انسداد ٹائیفائیڈ مہم جاری ہے، صوبے بھر میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو ویکسین دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکومتِ پاکستان نے یہ نئی ویکسین ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعے منظور کروائی ہے اور یہ ویکسین صوبہ سندھ میں دو ہفتوں کی حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے دوران استعمال کی جارہی ہے، صوبہ سندھ میں 2017 کے بعد سے اب تک ٹائیفائیڈ کے 10,000 کیسز درج کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -