تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، شاہ سلمان کا عمانی فرمانروا سے رابطہ

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور عمانی فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، سعودی بادشاہ نے سمندری طوفان ‘شاہین’ سے جانی ومالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے عمان میں طوفان کے دوران اموات پر لواحقین سے دلی رنج وغم ظاہر کیا۔ انہوں نے سطان ہیثم کو یقین دہانی کرائی کہ شاہین کے اثرات سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب عمان کے ساتھ کھڑا ہے، ہر ممکن ساتھ دیں گے۔

دریں اثنا سلطان عمان نے برادرانہ جذبات کے اظہار پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا۔

سمندری طوفان: بزرگ شہری کشتی نکال لائے (ویڈیو وائرل)

اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں پر سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہیشم بن طارق سے ہمدردی اور رنج و ملال کا اظہار کیا تھا۔

سعودی فرمانروا نے سلطان ہیثم کے نام تعزیتی پیغام میں کہا کہ برادر ملک عمان کے کئی صوبوں کے طوفان کی تباہ کاریوں، اموات اور شہریوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع سے دکھ ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -