بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

عماد وسیم کوسینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنا ٹائپنگ کی غلطی تھی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے منگل کو نوجوان آل راؤنڈرعماد وسیم کوسینٹرل کنٹریکٹ دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے نوجوان کھلاڑی کو دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ کانٹریکٹ نہیں دیا جا سکا تھا۔

26سالہ آل راؤنڈر نے سری لنکا کے خلاف کولمبو میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آخری اوور میں چھکا لگا کر پاکستان کو یادگار فتح سے ہمکنار کرایا لیکن حیران کن طور پر وہ ہفتے کو اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ کی کسی بھی کیٹیگری میں شامل نہیں تھے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ عماد وسیم کا نام غلطی کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے معاہدے کی فہرست میں شامل کھلاڑیوں میں سے عماد وسیم کا نام مٹ گیا، وہ سلیکشن کمیٹی کی فہرست میں ڈی کیٹیگری میں شامل تھے لیکن جس وقت نام منظوری کیلئے بھیجے گئے، اس وقت ان کا نام غلطی سے مٹ گیا، اس غلطی کو ٹھیک کیا جا چکا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عمید کے نام کی منظوری مل گئی ہے، چیف سلیکتر ہارون رشید کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سال 16-2015 کیلئے جن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے، ان کی فہرست میں عماد کے نام کو شامل کر لیا ہے۔

پی سی بی نے سابقہ سینٹرل کنٹریکٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے تمام کیٹیگریز کے کھلاڑیوں کی تنخواہوں، وننگ بونس اور میچ فیس میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط کے سلسلے میں دو ماہ سے جاری ڈیڈ لاک بھی ختم ہو گیا ہے۔

اے کیٹیگری میں چھ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

مصباح الحق، شاہد آفریدی، اظہر علی، یونس خان، محمد حفیظ اور شعیب ملک۔

بی کیٹیگری

سرفراز احمد، وہاب ریاض، احمد شہزاد، اسد شفیق، جنید خان، راحت علی، یاسر شاہ اور سعید اجمل۔

سی کیٹیگری

انور علی، فواد عالم، حارث سہیل، عمران خان، محمد عرفان، محمد رضوان، شان مسعود اور عمر اکمل۔

ڈی کیٹیگری

بابر اعظم، صہیب مقصود، سمیع اسلم، ذوالفقار بابر، عماد وسیم اور عمر امین۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں