site
stats
کھیل

برطانوی باکسر ٹائسن فیوری نے اسلام قبول کرکے اپنا نام تبدیل کرلیا

لندن : برطانوی باکسر ٹائسن فیوری نے اسلام قبول کر کے اپنا نام ریاض ٹائسن محمد رکھ لیا ہے۔

ہیوی ویٹ چیمپئن کی سوشل میڈیا پر پروفائل تصویر نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے، جس میں ٹائیسن فیوری نے مسلم لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئے نام ریاض ٹائسن محمد نے شک کو حقیقت میں بدل دیا، خاص طور پر رِنگ میں اترنے سے پہلے دعا کرانے کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی۔

t1

انہوں نے ریاض ٹائسن محمد کا نام انتخاب کرتے ہوئے لکھا کہ تمام مذاہب متحد ہے، خدا کی جانب سے یہ دنیا دی گئی ہے، ہمیں کوشش کرنی چاہیئے کہ خدا کے کلام مطابق زندگی گزاریں۔

riaz

ٹائیسن فیوری نے ٹویٹر پر لگاتار ٹویٹس کیے، جن میں انہوں نے نو منتخب امریکی صدر کا نیا نگہبان بننے کی خواہش کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ساتھ برطانیہ کی آزادی پارٹی کے امیدوار کو بھی حمایت کی پیشکش کی۔

capture

 

اس سے قبل انہوں نے اپنی اور ٹیم کی ڈریسنگ روم میں نماز پڑھتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

سوشل میڈیا پر انکے حامیوں کا کہنا ہے کہ ٹائیسن فیوری نے لیجنڈری باکسر محمد علی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اسلام قبول کیا ، باکسر محمد علی نے 1964 میں اسلام قبول کیا تھا۔

فیوری نے اس حوالے سے کمنٹس میں لکھا ہے کہ کاسیوس کلی، محمد علی بنا اور آج پچاس سال بعد فری ٹائیسن ریاض محمد بن گیا۔

twiter1

 

ٹائسن فیوری کا امریکی انتخابات سے متعلق کہنا تھا کہ عظیم ملک امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صورت میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے ، اور یہی وقت ہے کہ برطانوی شہری بھی ایسا کریں۔

fury

ریاض ٹائسن محمد باکسنگ رِنگ کے ناقابل شکست فائٹر ہیں، وہ پچیس مقابلوں میں ہر بار فاتح رہے بلکہ اٹھارہ بار حریف کو ناک آؤٹ کیا، آخری بڑی جیت ولادی میر کلیچکو کے خلاف تھی اور ہیوی ویٹ کے عالمی چیمپئن بنے۔

t12

t13


مزید پڑھیں : برطانوی سفیر کا قبولِ اسلام اور حج کی سعادت


خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن ٹائسن فیوری نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ڈپریشن پر قابو پانے کیلئے کوکین کا استعمال کرتے رہے ہیں، جس کے بعد برٹش باکسنگ بورڈ آف کنٹرول انکا باکسنگ لائسنس منسوخ کر دیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top