دبئی: انڈر19 ایشیاکپ میں بھارت نے پاکستان ٹیم کے خلاف باآسانی میچ جیت لیا، گرین شرٹس ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہے۔
روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے انڈر19 ایشیاکپ کے اہم مقابلے میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی انڈر19 ٹیم 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 150 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سوائے حذیفہ کے کوئی بیٹر بھارتی بولرز کے سامنے مزاحمت نہ کرسکا۔
حذیفہ احسن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فرحان یوسف23، اور عثمان خان 16 رنزبنا سکے۔
پاکستان کے 8 بلےباز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، دیپیش دویندرن اور کانشک چوہان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم 240 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان کو جیت کیلیے 241 رنز کا ہدف دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو رہا ہے۔ گرین شرٹس کپتان کی دعوت پر بلیو شرٹس کی بیٹنگ جاری ہے اور 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 45 رنز بنا لیے ہیں۔
بھارت کی جانب سے کپتان ایوش ماتھرے اور ویبھو سوریا ونشی نے اننگ کا آغاز کیا۔ تاہم سوریا ونشی کو صرف 5 رنز کے انفرادی اسکور پر محمد صیام نے اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر پویلین بھیج دیا۔
بھارتی کپتان نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 41 رنز بنا لیے ہیں جب کہ ارون جارج 8 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ پاکستان نے ملائیشیا کو 297 رنز کے بھاری مارجن سے ہرایا جب کہ بھارت نے یو اے ای کو 234 رنز سے زیر کیا۔
آج کا میچ جو بھی ٹیم جیتے گی، وہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


