تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

برطانیہ نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

لندن : امریکا کے بعد برطانیہ نے لبنانی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اقتصادی پابندیاں لگا دیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ اسلامی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سیاسی اور عسکری ونگ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزارت خزانہ نے حزب اللہ کے دونوں بازﺅں سیاسی اور عسکری ونگ کو بلیک لسٹ کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی ان کے مملکت میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دئیے۔

برطانوی وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ لبنانی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گردی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے ضوابط کے تحت ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے گئے۔

اس سے قبل برطانوی حکومت نے حزب اللہ کے صرف ملٹری ونگ کو دہشت گرد قرار دے کر اس کے اثاثوں پر پابندی لگائی تھی۔

خیال رہے کہ برطانیہ سے قبل امریکا اور پیراگوئے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -