تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

امریکہ یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم بھیجنے پر رضامند

واشنگٹن : روس کو جنگ کے خاتمے اور مذاکرات پر مجبور کرنے کیلئے امریکہ نے یوکرین کو جدید راکٹ بھیجنے کی رضامندی ظاہر کردی۔

اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ادارے روئٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جدید راکٹ سسٹم کو یوکرین کی سرزمین پر روسی پیش قدمی کو پسپا کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا لیکن انہیں روس کے خلاف استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جو لمبے فاصلے تک مار کرنے والے روسی اہداف پر درستگی کے ساتھ حملہ کر سکتے ہیں، امداد کے پہلے حصے میں 700 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کا پیکیج دیا جائے گا۔

انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی جانب سے یقین دہانی کے بعد امریکہ یوکرین کو ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم فراہم کر رہا ہے، جو 80 کلومیٹر (50 میل) تک کے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کا حملہ سفارت کاری کے ذریعے ختم ہو جائے گا لیکن یوکرین کو مذاکرات کی میز پر سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے امریکہ کو اہم ہتھیار اور گولہ بارود فراہم کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم یوکرینیوں کو مزید جدید راکٹ سسٹم اور جنگی سازوسامان فراہم کریں گے جو انہیں یوکرین کے میدان جنگ میں اہم اہداف کو زیادہ درست طریقے سے نشانہ بنانے کے قابل بنائے گا۔

Comments

- Advertisement -