امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا غزہ کے متاثرہ افراد کیلئے 10 کروڑ امریکی ڈالر امداد دے گا، اس بات کی تصدیق امریکی سفارت خانے کی جانب سے کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا فلسطینی عوام کیلئے100ملین ڈالرکی انسانی امداد فراہم کررہا ہے۔
ترجمان کے بیان کے مطابق امداد سے10لاکھ سے زائد بےگھر اور متاثرہ افراد کو پانی، خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی امداد سے طبی دیکھ بھال اور دیگر ضروریات میں مدد مل سکے گی،
امریکا یو این کی ایجنسیوں، عالمی این جی اوز کے ذریعے انسانی امداد فراہم کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور ضرورت مندوں تک امداد فوری طور پر پہنچنی چاہیے، ہم خطے میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔