تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر امریکی کانگریس کی سب کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

واشنگٹن: مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پرامریکی کانگریس کی سب کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، ایلس ویلزجنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پرامریکی کانگریس کی سب کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، بریڈ شیرمین جنوبی ایشیا سے متعلق سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ایلس ویلزجنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دیں گی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے متاثرین موجودہ حالات پر گواہی دیں گے، بھارت اپنےدفاع کے لیے اپنے گواہان کمیٹی کے سامنے پیش کرے گا۔

بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 79واں روز ہے، وادی میں تاحال زندگی مفلوج ہے۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کے مختلف تعلیمی اداروں کے 132 طلبا اور اساتذہ نے مودی سرکار کو مقبوضہ وادی سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔

مودی سرکار کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد کو بند اور سیاسی قیادت کو رہا کیا جائے جبکہ غیرانسانی کرفیو کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -