site
stats
بزنس

امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام کاروباری جدت اور ترقی پر مزاکرہ

کراچی : امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام کاروباری جدت اور ترقی پر مزاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی قونصل جنرل اور پاکستانی نوجوان کاروباری افراد نے شرکت کی۔

مزاکرے سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کہا کہ اس تقریب کا انعقاد بین الاقوامی کاروباری ہفتے کے موقع پر کیا گیا ہے جو 16 سے 22 نومبر کے دوران منایا جاتا ہے۔اس ہفتے کو منانے کا مقصد ان کاروباری افراد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو نئے کاروباری منصوبوں کا آغاز کرکے ناصرف ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

برائن ہیتھ کا کہنا تھا کہ اس مزاکرے کے ذریعے پاکستانی کاروباری طبقے نے اپنی بے مثال صلاحیتوں کا اظہار کرکے ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

2015 میں امریکی حکومت نے پاکستان بھرکےکاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے والے اداروں کے ساتھ اشتراک کا آغاز کیا، ان اداروں میں اسلام آباد میں واقع wecreate، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) اور کراچی میں قائم ادارہ NESTO/IO شامل ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top