تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

امریکا میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 2 ڈالرسے بھی کم ہوگئی

واشنگٹن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آگئیں جس کے بعد امریکا میں خام تیل کی مارکیٹ کریش کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں خام تیل کی مارکیٹ کریش کرگئی جس کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 2 ڈالر سے بھی کم ہوگئی، خام تیل کی قیمت میں 91 فیصد تاریخی کمی ہوئی۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت تاریخ میں پہلی بار منفی میں چلی گئی، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 0.01 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب کینیڈا میں تیل کی قیمت منفی میں چلی گئی جس کے بعد آئل کمپنیوں نے حکومت سے مدد مانگ لی، پیر کے روز ویسٹرن کینیڈین آئل کے ایک بیرل کی قیمت منفی صفر اعشاریہ 15 ڈالر تک گر گئی۔

امریکی معیشت کو تیل کی قیمتیں گرنے سے فرق نہیں پڑے گا، ماہر معاشیات مزمل اسلم

ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی معیشت کو تیل کی قیمتیں گرنے سے فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں سے لگ رہا ہے 85 فیصد دنیا گھروں پر ہے، دنیا میں اس وقت تیل کی ترسیل اور اسٹوریج مہنگی ہوئی ہے، اس وقت تیل پیدا کرنے والے فری میں تیل دینے کو تیار ہیں۔

ماہر معاشیات نے کہا کہ آج قیمتیں اس حد تک گری ہیں کل قیمت پھر زیادہ ہوں گی، پاکستان نے ایک ماہ سے تیل درآمد نہیں کیا، پاکستان میں اس وقت تیل کا استعمال بہت ہی کم ہے، پاکستان اگر آج تیل خرید لیتا ہے تو بہت اچھی بات ہوگی، آج تیل خرید لیا جائے اور آئندہ 10 دن تک درآمد بھی کرلیا جائے تو اچھا ہوگا۔

مزمل اسلم کے مطابق سب سے بڑی چیز تیل کی اسٹوریج ہے، تیل کی ترسیل بھی بہت اہم ہوتی ہے، تیل کی قیمتیں گرنے سے سب سے زیادہ نقصان عرب ممالک کو ہوگا، عرب ممالک کی کمائی زیادہ تر تیل سے ہوتی ہے، ایک سال تک ایسی صورتحال رہی تو عرب ممالک کو بہت نقصان ہوگا۔

Comments