تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

امریکا میں زیرتربیت سعودی طلبا طیارہ نہیں اڑاسکیں گے

واشنگٹن : امریکا میں زیرتعلیم سعودی طلبا طیارہ اڑانے اوردیگرعملی مشقوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے ، پابندی فلوریڈا بحری اڈے پرفائرنگ کے واقعہ۔کےبعدلگائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے زیر تربیت 175 سعودی عسکری ہوا بازوں کو’حفاظتی اقدامات‘ کے تحت گراؤنڈ کردیا گیا ، جس کے بعد زیرتعلیم سعودی طلبا صرف کلاس روم میں تعلیم حاصل کرسکیں گے تاہم طیارہ اڑانے سمیت فی الحال عملی مشقوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اس ضمن میں امریکی بحریہ کے ترجمان لیفٹیننٹ آندریانا جینولیڈی نے بتایا کہ سعودی عرب کے زیر تربیت عسکری ہوابازوں کے لیے حفاظتی اقدامات اور ‘آپریشنل تعطل’ (9 دسمبر) سے شروع ہوا۔

ایک اور امریکی عہدے دار کا کہنا تھا کہ سعودی طالبعلموں کو گراؤنڈ کرنے کا مقصد بالآخر انہیں اپنی تربیت دوبارہ شروع کرنے کےلئے تیار کرنا ہے اور اگر ایسا کوئی واقعہ امریکی فوجی دستے میں پیش آتا تو اسی طرح کا طریقہ کار اختیار کیا جاتا۔

مزید پڑھیں : امریکا، نیول بیس پر حملہ، جانی نقصان کی اطلاع

آندریانا جینولیڈی نے مزید کہا کہ گراؤنڈنگ میں 3 مختلف فوجی سہولیات شامل ہیں، جس میں نیول ایئر اسٹیشن پینساکولا، نیول ایئر اسٹیشن وائٹ فیلڈ اور نیول ایئر اسٹیشن میپورپورٹ ہے اور یہ تمام فلوریڈا میں ہی ہیں۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے سعودی ایئر فورس سے تعلق رکھنے والے طالبعلم محمد الشامرانی نے فلوریڈا کے بحری اڈے پر فائرنگ کرکے تین زیر تربیت طلبا کو ہلاک کردیا تھا، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -