اتوار, اپریل 19, 2026
اشتہار

امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کورونا میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان نے تصدیق ‏کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جنرل مارک ملی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔

ترجمان نے بتایا کہ جنرل مارک ملی نے کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروایا جس ‏کا نتیجہ مثبت آیا تاہم وہ کورونا کی معمولی علامات کے ساتھ امور انجام دیتے رہیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ جنرل مارک ملی کا صدر جو بائیڈن کے ساتھ تازہ ترین رابطہ 12 جنوری کو ‏ریٹائرڈ جنرل ریمنڈ اوڈیرنو کی آخری رسومات کے موقع پر ہوا تھا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ مارک ملی نے صدر سے رابطے کے بعد بھی کورونا منفی تھے اور گزشتہ ‏روز بھی ان کا ٹیسٹ منفی تھا۔ جنرل ملی مکمل ویکسینیٹڈ ہیں اور انہوں نے بوسٹر ڈوز بھی لگوا ‏رکھی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں