جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پہنچنا شروع ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی اور کینیڈین دفاعی ادارے نوراڈ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جنگی طیارے جلد گرین لینڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچ جائیں گے۔

امریکی اور کینیڈین دفاعی ادارے نوارڈ کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ کی حکومت کو بھی منصوبہ بندی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دفاعی ادارے نوارڈ کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں کی نئی کھیپ پہنچانے میں ڈنمارک حکومت سے ہم آہنگی ہے۔ امریکی فورسز کو ضروری سفارتی اجازت نامے حاصل ہیں۔

واضح رہے کہ گرین لینڈ ڈنمارک کا ایک خود مختار علاقہ ہے۔1951 میں امریکا اور ڈنمارک نے گرین لینڈ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

امریکا نے معاہدے کے تحت گرین لینڈ کو ممکنہ جارحیت سے بچانے کا عزم کیا تھا، جبکہ امریکا اور کینیڈا نے 1958 میں سرد جنگ کے آغاز پر دفاعی معاہدے نوراڈ پر دستخط کیے تھے۔

ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضہ کی مخالفت کرنے والے ممالک کو ٹیرف کی دھمکی

رپورٹس کے مطابق نوراڈ کا بنیادی مقصد بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ کی بروقت اطلاع دینا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں