تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

امریکا نے پاکستان کوآٹھ ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کوآٹھ ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی، جدیدریڈار اور دیگرفوجی سامان بھی ملے گا۔

امریکا پاکستان کوایف سولہ طیارے دینے پررضامند ہوگیا اوباما انتظامیہ نے پاکستان کوآٹھ ایف سولہ طیارے دینے کی منظوری دے دی۔پاکستان کوفراہم کئے جانے والے ایف سولہ،جدید ریڈاراوردیگرفوجی سامان کی مالیت سترکروڑ ڈالرہے۔

پینٹاگون نے ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے معاہدے سے کانگریس کوآگاہ کردیا ہے۔پینٹاگون نے بیان میں کہا کہ پاکستان کواسلحے کی فراہمی سے خطے میں امریکا کی خارجہ پالیسی اوراہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنرہے اورپاکستان کواسلحے کی فراہمی سے خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا۔

یوایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیاروں سمیت ریڈار و دیگر آلات کی ممکنہ فروخت کے معاہدے سے محکمہ خارجہ نے اراکین کانگریس کو گیارہ فروری کو مطلع کردیا تھا ۔

پاکستان اور امریکی کمپنی کے درمیان طے پانے والے ممکنہ معاہدے کی رقم 69کروڑ نوے لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔ اس معاہد ے کی رو سے پاکستان کو درپیش سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی،ماہرین کے مطابق امریکی کانگریس تیس روز میں معاہدے کی منظوری سےمتعلق فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب بھارت نے پاکستان کوایف سولہ کی فروخت پرحسب روایت واویلاشروع کردیا، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹ میں فیصلے پرناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ بھارت امریکی سفیرکوطلب کرکے احتجاج کرے گا۔

Comments

- Advertisement -