ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

امریکی صدر کا روس کو دوٹوک پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین مسئلے پر ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن میں اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب میں جہاں امریکا اور دنیا میں جمہوریت کو درپیش مسائل پر اظہار خیال کیا، صدارتی الیکشن میں اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر برسے وہیں انہوں نے روسی ہم منصب کو بھی واضح پیغام دے ڈالا۔

بائیڈن نے کہا کہ میں پیوٹن کو واضح پیغام دیتا ہوں کہ یوکرین مسئلے پر ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے اور نہ ہی پیچھے ہٹیں گے، امریکا یوکرین کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

جمہوریت کو امریکا سمیت بیرون ملک خطرات ہیں، صدر بائیڈن

امریکی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کریں گے اور اسے خوراک اور ہتھیار پہنچاتے رہیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں