تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

امریکا سبیکہ شیخ کے والدین کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکا، جس کا افسوس ہے،ٹم کین

واشنگٹن : ڈیموکریٹ سینیٹرٹم کین کا کہنا ہے کہ افسوس ہے پاکستانی طالبہ کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے، امریکا سبیکہ شیخ کے والدین کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکا، جس کا افسوس ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹ سینیٹرٹم کین نے اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیوسٹن میں اسکول فائرنگ امریکاسمیت پاکستان کے لئے بڑا سانحہ ہے، سبیکہ شیخ ایک قابل اورنوجوان طالبہ تھی جوامریکا آئی، سبیکہ شیخ کے والدین سے تعزیت کرتا ہوں۔

سینیٹرٹم کین کا کہنا تھا کہ افسوس ہے پاکستانی طالبہ کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے، امریکا سبیکہ شیخ کے والدین کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکا، جس کاا فسوس ہے۔

ٹم کین نے کہا کہ پوری دنیا میں کہاجارہاہے امریکاطالب علموں کیلئےمحفوظ ملک نہیں، ٹرمپ انتظامیہ کو پاکستان کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کی ضرورت ہے، ٹرمپ انتظامیہ کو پاکستان کے ساتھ سخت رویہ ختم کرنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کی موجودہ پالیسی سے پاکستان میں اہداف حاصل نہیں کئےجاسکتے، خارجہ پالیسی کے اہداف ٹوئٹر سے حاصل نہیں کئے جا سکتے۔

سینیٹرٹم کین نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنےکی ضرورت ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانی جان قربان کرچکےہیں، امریکا کو پاکستان کے ساتھ پارٹنر شپ کی ضرورت ہے، اختلافات کی نہیں۔

دوسری جانب ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹرنر نے کہا ہے کہ سبیکا کی ناگہانی موت پاکستان اور امریکا دونوں کیلئے تکلیف دہ ہے، وہ سفارتکار بننا چاہتی تھی ، آج دونوں ملک ساتھ ساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹیکساس اسکول فائرنگ میں جاں بحق ہونے والی سبیکا شیخ کی میت آج شب کراچی پہنچے گی، نماز جنازہ کل بیت المکرم مسجد گلشن اقبال اورتدفین عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل کالونی میں ہوگی، سبیکہ کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی سبیکہ شہید ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -