تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پاک افغان سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت روکی جائے، راحیل شریف، اولسن اور مکین سے ملاقاتیں

اسلام آباد: پاک امریکا تعلقات میں پیدا ہونے والے کشیدگی دور کرنے کے لیے امریکا کےنمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان رچرڈ اولسن اور امریکی سینیٹر جان مکین کی قیادت میں چار رکنی وفد علیحدہ علیحدہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ رچرڈ اولسن نے جنرل راحیل شریف اور اسحق ڈار سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جب کہ جان مکین نے جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، راحیل شریف کا مطالبہ تھا کہ پاک افغان سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت روکی جائے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان رچرڈ اولسن نے ملاقات کی اور خطے کی سیکیورٹی، امن و امان اور افغان امور پر بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات میں رچرڈ اولسن سے افغانستان میں مفاہمت اور حالیہ تبدیلیوں کا بات ہوئی۔

مزید برآں امریکی سینیٹر جان مکین نے بھی جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر موثر بارڈر مینجمنٹ کی ضرورت ہے،  سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت روکی جائے، مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

raheel-new

سینیٹر جان مکین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا سراہتے ہیں، پاک فوج کی قربانیاں قابل قدر ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے۔

قبل ازیں رچرڈ اولسن نے وزیرخزانہ اسحق ڈار سے بھی ملاقات کی اور پاکستان و افغانستان کے درمیان جاری تجارتی تعلقات،معاشی پالیسی اور افغان مہاجرین کی واپسی کے امور پر بات چیت کی۔

olson-post

اطلاعات ہیں کہ سینیٹر جان میکین کی قیادت میں آنے والا چار رکنی وفد سرتاج عزیز، طارق فاطمی سے بھی ملاقاتیں کرے گا جبکہ سول ہیومن رائٹس تنظیموں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔یہ دورہ ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جبکہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں خاصی سردمہری پائی جاتی ہے۔

تجزیہ کاروں نے امریکی وفد کے دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس دورے میں ری پبلکن پارٹی کی پاکستان کے حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کرے گا۔

Comments

- Advertisement -