اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

امریکی نائب صدر کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی قیادت کواسٹیٹس مین شپ قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے حالیہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل عرصے بعد ہونے والے سنجیدہ مذاکرات میں پاکستان نے ایک کلیدی اور تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف ان مذاکرات کی میزبانی کی بلکہ انتہائی پیچیدہ حالات میں غیر معمولی سفارتی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

جے ڈی وینس نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو "اسٹیٹس مین شپ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے سنجیدہ ہے۔

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی میزبانی اور سیکیورٹی کے انتظامات غیر معمولی تھے جس کی وجہ سے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانا ممکن ہوا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر کی جانب سے براہِ راست خراجِ تحسین پیش کرنا پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ طویل عرصے تک تعطل کا شکار رہنے والے امریکہ ایران تعلقات میں پاکستان کی ثالثی کو اب عالمی سطح پر ایک بڑی سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں