جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

اذان سمیع اور میرب علی کی ٹیلی فلم ’یوٹرن والا لو‘ کا ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار اذان سمیع خان اور میرب علی کی ٹیلی فلم ’یوٹرن والا لو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اذان سمیع خان اور میرب علی کی ٹیلی فلم ’یوٹرن والا لو‘ عید الاضحیٰ پر اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہوگی۔

رومینٹک کامیڈی ٹیلی فلم کے ٹریلر کو یوٹیوب پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

یوٹرن والا لو کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی یونس بٹ نے لکھی ہے۔

ٹیلی فلم میں اذان سمیع خان اور میرب علی کے علاوہ رمہا احمد، صبا حمید، فضیلہ قاضی، سلیم شیخ، عائشہ گل، شمیم ہلالی اور جاوید شیخ شامل ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ والدین نے میرب اور اذان سمیع پسند کی شادی کرنے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ٹھان لیتے ہیں لیکن جب وہ کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو سب الٹا ہوجاتا ہے۔

کیا یہ دونوں اپنے مقصد میں کامیاب ہوپائیں گے اس کا پتا تو عید الاضحیٰ کے دن ٹیلی فلم دیکھ کر ہی لگے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں