جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا کہنا ہے کہ مینز انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلادیش سمیت 8 ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں مزید 3 ٹیمیں کوالیفائرز کے ذریعے شامل ہوں گی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ دیگر دو ٹیمیں کوالیفائر ون اور کوالیفائر تھری ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق دوسرے گروپ میں بنگلادیش، افغانستان، سری لنکا کے ساتھ کوالیفائر ٹو ٹیم شامل ہوگی۔

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا

ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت میچ 14 دسمبر کو ہو گا۔ دونوں سیمی فائنلز 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں