انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے انڈر نائٹین ورلڈکپ کےشیڈول میں تبدیلی کر دی۔
آئی سی سی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق افغانستان ٹیم کے تاخیر سے ویسٹ انڈیز پہنچنے پر کورونا پروٹولز کے باعث شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سفر کے لیے ضروری ویزا حاصل کرنے کے بعد افغانستان ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچے گی اور اپنی مطلوبہ قرنطینہ مدت سے گزرے گی۔
- Advertisement -
افغان ٹیم کی تاخیر سے آمد پر میچز کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ زمبابوے اور پی این جی کامیچ 20 کے بجائے15جنوری کو ہو گا۔
پاکستان اور زمبابوے کا میچ 22 کے بجائے17جنوری کو ہو گا جب کہ پاکستان اورپی این جی کا 15جنوری شیڈول میچ 22 تاریخ کو ہو گا۔