انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 مکمل ہونے کے بعد ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا ہے، پاکستان کے فاسٹ بولر علی رضا بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلان کے مطابق یہ ٹیم 12 ایسے نوجوان کرکٹرز پر مشتمل ہے جنہوں نے ایونٹ کے دوران اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے تھامس ریو کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ ان کے ہم وطن کھلاڑی مینّی لمسڈن اور بین مائس بھی منتخب ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔
ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے، جن میں ویبھاو سوریا وشنّی نمایاں ہیں، جنہوں نے فائنل میں 80 گیندوں پر شاندار 175 رنز اسکور کیے۔
علی رضا پاکستان کی جانب سے واحد کھلاڑی ہیں جنہیں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران 13 وکٹیں حاصل کیں اور ان کی بولنگ اوسط 13.92 رہی، جو قومی ٹیم کی جانب سے بہترین کارکردگی شمار کی جا رہی ہے۔
سلمان علی آغا سے متعلق محمد وسیم کا اہم انکشاف
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں 12 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ے، جن میں تھامس ریو (کپتان، وکٹ کیپر)، ویبھاو سوریا وشنّی، ویراَن چامودیتھا، فیصل خان شینوزادہ، اولیور پیک، بین مائس، کانشک چوہان، نورستانی عمرزئی، ویٹل لاوز، علی رضا، مینّی لمسڈن اور ہینل پٹیل شامل ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


