ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

یو اے ای میں گمراہ کن ڈیجیٹل مواد پھیلانے پر 17 بھارتی شہریوں سمیت 25 گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی (15 مارچ 2026): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گمراہ کن ڈیجیٹل مواد پھیلانے پر 17 بھارتی شہریوں سمیت 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر جعلی معلومات اور مصنوعی مواد پھیلایا، ملزمان تین مختلف گروہوں میں تقسیم ہو کر سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ملزمان کو قومی دفاعی اقدامات کو نقصان پہنچانے اور ریاست مخالف مواد پر ٹرائل کے لیے بھیج دیا گیا ہے، حکام کے مطابق ملزمان 3 مختلف گروہوں میں تقسیم ہو کر جعلی ویڈیوز پھیلا رہے تھے۔

ایک گروہ میزائل حملوں اور فضائی دفاع کی ویڈیوز غلط رنگ میں نشر کر کے خوف و ہراس پھیلاتا رہا، دوسرے گروہ نے اے آئی سے تیار جعلی ویڈیوز اور واقعات کو یو اے ای سے منسوب کیا، تیسرا گروہ مخالف ریاست کی قیادت، فوجی کارروائیوں کی تعریف میں پروپیگنڈا مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا۔

یو اے ای میں سوشل میڈیا پر تباہی کی جعلی ویڈیوز پوسٹ کرنے پر 45 افراد گرفتار

ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کر کے مزید تفتیش تک حراست میں رکھا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل کے مطابق گمراہ کن معلومات اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانا سنگین جرم ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ریاستی استحکام کو متاثر کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں