تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

متحدہ عرب امارات میں لوٹ سیل کا اعلان، 90 فیصد تک رعایت

متحدہ عرب امارات میں مختلف تجارتی مراکز نے گیارہ گیارہ کے نام سے لوٹ سیل کا اعلان کردیا، جس کے دوران مختلف اشیاء پر 90 فیصد تک خصوصی رعایت دی جائے گی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق میگا سیل کے دوران صارفین اسمارٹ فونز، ٹیبلٹ خرید سکتے ہیں جبکہ گھریلو اشیا جیسے باروچی خانے کے سامان سمیت سیکڑوں مصنوعات پر خصوصی رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں الیکٹریکل کھلونے، موٹرسائیکل، برقی گاڑیوں، موسم سرما کے حوالے سے نئے ڈیزائن اور فیشن پر بھی رعایت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: دبئی میگا سیل، مختلف اشیا پر 90 فیصد رعایت

بینک کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی مدد سے بھی خریداری کی جاسکے گی۔ یہ سیل بارہ نومبر کی رات 12 بجے تک جاری رہے گی۔

ایما زون کی جانب سے بھی لوٹ سیل میں حصہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ای کامرس کی سب سے بڑی ویب سائٹ کے مطابق خصوصی سیل 10 سے 12 نومبر کی رات تک جاری رہے گی۔

کمپنی کے مطابق اس سیل سے پرائم ممبرز دوسروں سے ایک روز پہلے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، سیل کے دوران صارفین کو 30 فیصد تک رعایت پر لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، کچن الیکٹرانکس اشیا دی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -