تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یواےای: کسی اور کے پاسپورٹ پر ملک چھوڑنے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟

متحدہ عرب امارات میں کسی اور کا پاسپورٹ استعمال کر کے ملک چھوڑنے کی کوشش کرنے والی خاتون کے خلاف کیس کا فیصلہ آگیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق عدالت نے بدعنوانی کے تحت درج مقدمے میں خاتون کو قید اور ملک بدر کرنے کی سزا سنائی ہے۔

ایک خاتون نے کسی اور کا پاسپورٹ استعمال کر کے دبئی ایئرپورٹ سے ملک چھوڑنے کی کوشش کی تو اس دوران ڈیوٹی پر مامور امیگریشن افسر نے جعل سازی پکڑ لی۔

افسر نے چیکنگ کے دوران محسوس کیا کہ پاسپورٹ پر چسپاں حقیقی تصویر جعل ساز خاتون کے چہرے سے مطابقت نہیں رکھتی۔

پاسپورٹ کو مشین کے ذریعے چیک کیا گیا تو وہ کسی اور خاتون کا تھا جس پر افسر نے فوری پولیس کو اطلاع دی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔

عدالت نے بدعنوانی پر خاتون کو تین ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ سزا مکمل کرنے کے بعد خاتون کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -