بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دل چسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

[bs-quote quote=”دونوں ممالک کے تعلقات مذہبی، ثقافتی اور تاریخی نوعیت کے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیر خارجہ”][/bs-quote]

وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے وژن اور سوچ میں ہم آہنگی ہے۔

انھوں نے کہا ’دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم اور گہرے ہو رہے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات مذہبی، ثقافتی اور تاریخی نوعیت کے ہیں، پاکستان اپنے برادر ملک یو اے ای سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔‘

وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ، بینکنگ، ریئل اسٹیٹ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، اسی طرح تیل و گیس، توانائی، تعلیم، اور صحت کے شعبہ جات میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور یو اے ای میں 3 ارب ڈالر کے پیکیج پر دستخط ہوگئے

واضح رہے کہ دو دن قبل پاکستان اور یو اے ای میں 3 ارب ڈالر کے قرض کا معاہدہ ہوا ہے، یہ معاہدہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ابوظبی فنڈز فار ڈیولپمنٹ کے مابین ہوا، جس میں پاکستان کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور یو اے ای کی طرف سے ابوظبی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیئرمین نے دستخط کیے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ ایک ارب ڈالر فوری پاکستان کو وصول ہو جائیں گے، جب کہ باقی 2 ارب ڈالر معاہدے کے مطابق منتقل کیے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں