ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات کا گوادرپورٹ اور پورٹ قاسم سے تجارت میں گہری دلچسپی کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی سے ملاقات میں گوادرپورٹ اور پورٹ قاسم سے تجارت میں گہری دلچسپی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی سےمتحدہ عرب امارات کے سفیر   حماد عبید ابراہیم سالم الزا بی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو سمیت پاکستان اور یواےای کی بندر گاہوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے گوادرپورٹ اور پورٹ قاسم سے تجارت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ، جس پر وفاقی وزیر نے سفیر کو پاکستانی پورٹس کے دورے کی دعوت دی۔

- Advertisement -

یو اے ای کے سفیر نے دعوت قبول کرتے ہوئے مستقبل میں ساتھ مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا۔

یاد رہے رواں سال جنوری میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے  پاکستانی توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا  توانائی سیکٹرمیں تعاون بڑھنےسےمعاشی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان یواےای کےپٹرولیم سیکٹرمیں تعاون کوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے، توانائی مارکیٹ کو وسعت دینے کیلئے مسابقتی اورمؤثر بنایا جارہاہے اور حکومت توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں