اسلام آباد : متحدہ امارات کے سفیر نے وفاقی وزیر امین الحق نے دبئی میں گلوبل مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسڑیلائزیشن سمٹ میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرامین الحق سے پاکستان میں متحدہ امارات کے سفیر حامدعبیدابراہیم الذابی کی ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، کینکٹوٹی اوراسپیکٹرم آکشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی، فریقین نےآئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹرمیں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزیرامین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کےساتھ تعلقات کواہمیت دیتاہے، آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹرتعاون کووسعت دینابہت اہم ہے، آئی ٹی برآمدات کے اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔
امین الحق نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں 47.43 فیصداضافہ ہوا، پاکستان آئی ٹی برآمدات میں مزیداضافےکاخواہاں ہیں، 16 ستمبرکوایڈیشنل اسپیکٹرم کی نیلامی ہونےجا رہی ہے، ٹیلی کام سروسزکی فراہمی کےلیےبھرپوراقدامات کررہےہیں۔
سفیرحامدعبید ابراہیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کےساتھ ٹیکنالوجی کےمیدان میں مکمل تعاون کریں گے ، آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹرکی ترقی کےلیےوزارت آئی ٹی کےاقدامات قابل تحسین ہیں۔
وزیر آئی ٹی نے دبئی میں گلوبل مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسڑیلائزیشن سمٹ میں شمولیت کی دعوت دی۔