تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

یو اے ای کا تہران میں سفیر بھیجنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے چھ سال بعد ایران میں اپنے سفیر کی واپسی کا اعلان کردیا۔

 غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای نے ایران میں اپنے سفیر سیف محمد الزابی کو جلد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز جاری بیان میں کہا کہ امارات کی ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات کی کوششوں کا مقصد خطے میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کا حصول ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے اماراتی اورایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو پروان چڑھانے پر بات ہوئی۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 2016 میں تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

ایران میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی واپسی 6 سال بعد ہورہی ہے جو یو اے ای کی جانب سے ایران سے بہتر تعلقات کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

Comments

- Advertisement -