اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات اور لندن میں عید کب ہوگی؟ اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی / لندن: متحدہ عر ب امارات اور برطانیہ میں ماہ شوّال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا وہاں عید الفطر اتوار کو منائی جائے گی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں‌ سرکاری سطح پر اعلان کیا گیا ہے کہ کل تیسواں روزہ رکھا جائے گا اور پرسوں یعنی اتوار کے روز عیدالفطر منائی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کے آفیشل فتویٰ سینٹر کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ عید کی نماز گھر پر ہی ادا کریں۔

- Advertisement -

دوسری جانب سینٹرل لندن مسجد نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں عید اتوارکے روز ہوگی۔

یاد رہے کہ آج دنیا کے مختلف ممالک میں فرزندان توحید نے 29واں روزہ رکھا اور سنت نبوی ﷺ کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے انتظامات بھی کیے تھے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں عید کے چاند سے متعلق اہم اعلان

اب تک سامنے والی اطلاعات کے مطابق  دنیا کے کسی بھی ملک میں شوّال المکرم 1441 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، اسی باعث وہاں اتوار کے روز عید منائی جائے گی۔

قبل ازیں سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے بھی اعلان کیا کہ کل مملکت میں تیسواں روزہ رکھا جائے گا اور عید الفطر اتوار یعنی 24 مئی کو منائی جائے گی۔

کرونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں عیدین کی نماز کے اجتماعات ماضی کی طرح منعقد نہیں کیے جائیں گے، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور ترکی سمیت دیگر ممالک نے عید کے ایام میں ملک بھر میں سخت کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں