منگل, جون 16, 2026
اشتہار

یواےای میں عیدالفطر کی نماز کے اوقات

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات نے عید الفطر کی نماز کے اوقات کا اعلان کر دیا۔

چونکہ عید کی نماز طلوع آفتاب کے فوراً بعد ہوتی ہے اس لیے توقع ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تقریباً 6:30am اور 6:50am کے درمیان ہوں گی، یہ مقامی طلوع آفتاب کے اوقات پر منحصر ہے۔

ابوظہبی

جہاں طلوع آفتاب صبح 6:23 پر متوقع ہے اور عید کی نماز صبح 6 بج کر 43 منٹ پر پڑھی جا سکتی ہے۔

دبئی

یہاں طلوع آفتاب 6 بجکر 20 منٹ  ہے اور نماز عید صبح 6 بج کر 40 منٹ پر ادا کی جائے گی۔

شارجہ اور عجمان

یہاں صبح 6:19 پر طلوع آفتاب کا مطلب ہے کہ نماز صبح 6:39 کے قریب متوقع ہے۔ ام القوین کے ساتھ بھی اسی طرح کے اوقات کی پیروی کی جاتی ہے۔

راس الخیمہ

یہاں صبح 6:17 پر طلوع آفتاب اور عید کی نماز تقریباً 6:37 پر ہو گی جب کہ فجیرہ میں، جہاں طلوع آفتاب صبح 6:16 پر متوقع ہے، نماز عید صبح 6:36 کے قریب ادا کی جا سکتی ہے۔

چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد حکام کے ذریعہ عید کی نماز کے سرکاری اوقات کی تصدیق کی جائے گی۔

یو اے ای حکام کے مطابق اس بار عیدالفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا کی جائے گی۔ میدانوں اور کھیلی عیدگاہوں پر نماز عید کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یو اے ای کی تمام مساجد میں اس حوالے سے کیے گئے تمام انتظامات مکمل ہیں، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔

متحدہ عرب امارات کے بعد قطر میں بھی عیدالفطر کے اجتماعات سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۷۔

قطری وزارت اوقاف کے مطابق اس سال عیدالفطر کی نماز کھلے میدانوں کے بجائے مساجد کےاندر ادا کی جائے گی۔

ملک بھر میں نماز عید کا وقت صبح 5 بج کر 53 منٹ مقرر کیا ہے اور وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ حفاظت کے پیش نظر کھلے مقامات پر نماز عید اجتماع کی اجازت نہیں ہو گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں