تازہ ترین

یو اے ای کا پاکستانیوں کے ویزے کی معیاد میں توسیع کا اعلان

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے ویزے کی معیاد میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمتوں سے برطرف پاکستانیوں کو مکمل تنخواہ دی جائے گیا۔

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئےحکومت نےسفارتی اور وزارتی رابطےتیز کردیے، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری اور یو اے ای کی وزیر برائےہیومن ریسورس کے مابین رابطہ ہوا۔

دونوں وزرا کے درمیان اہم رابطے میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، یو اے ای حکومت پاکستانی ملازمین کا تحفظ خودکرے گی۔

اماراتی وزیر نے کہا کہ پاکستانیوں کے ویزے کی معیاد میں توسیع اور ملازمتوں سے برطرف پاکستانیوں کومکمل تنخواہ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں رہا کیے گئے پاکستانی قیدیوں کو جلد لائیں گے، معید یوسف

وزیر نے بتایا کہ یو اے ای کمپنیاں پاکستانی ملازمین کو ائیر ٹکٹ کا خرچ دیں گی اور جو پاکستانی یو اے ای میں رکنا چاہےانہیں قانونی تحفظ دیا جائے گا جب کہ پاکستانی ملازمین کوترجیحی بنیاد پر ورچوئل روزگار فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن کی بحالی کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے زلفی بخاری کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے اظہار تشکر کیا۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نےمشکل وقت میں پاکستانیوں کا خیال رکھنے پر یواےای کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔