متحدہ عرب امارات نے نجی شعبے کے ملازمین کے لیے اسلامی سال کے آغاز پر چھٹی کا اعلان کر دیا۔
خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی ہوگی۔
انسانی وسائل اور امارات کی وزارت (موہرے) نے نئے اسلامی سال کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا جس کا آغاز 7 جولائی اتوار سے ہو رہا ہے۔
اسلامی کیلنڈر پر یہ تاریخ یکم محرم ہے جس سے نئے ہجری سال 1446 کا آغاز ہوتا ہے۔
عمان جیسے دیگر ممالک نے بھی ہجری نئے سال کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا ہے جو سرکاری ملازمین اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے لیے ایک طویل ویک اینڈ ہے۔