تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اماراتی حکام نے اپنے پہلے خلانورد کے ناموں کا اعلان کردیا

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے حکام نے خلائی مشن کے لیے 2 خلا نورد کے ناموں کا اعلان کردیا، خلائی مشن کے لیے 4 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے محمد بن راشد خلائی مرکز نے اپنے خلائی پروگرام کے لیے 2 خلا بازوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ جنہیں خلائی پروگرام کے لیے تریبت دی جائے گی تاکہ مختلف تحقیقاتی مشنز پر خلا میں بھیجا جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سنہ 2019 اپریل میں اپنے اماراتی اور عربی شہری کو خلا میں بھیجے گا۔

 متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر  آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے خلائی مشن کے لیے منتخب کیے جانے والے دونوں خلابازوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے خلائی مشن کے لیے 4 ہزار امیدواروں میں سے ’ھزّا علی خلفان المنصوری‘ اور ’سلطان سیف مفتح حماد ال نیّادی‘ کا انتخاب کیا ہے۔

یاد رہے کہ 12 جولائی کو اماراتی حکام کی جانب سے 9 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا جنہیں خلائی مشن کے لیے نامزد کرکے تربیت کا آغاز کیا گیا تھا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دبئی کے حاکم اور امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد کی جانب سے منتخب کیے گئے دونوں شخصیات ان 9 افراد میں شامل ہیں جن کے ناموں کا اعلان اس سے قبل کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ھزّا علی خلفان المنصوری اور سلطان سیف مفتح حماد ال نیّادی کو روسی خلائی ایجنسی کے ذریعے ایک ٹیسٹ سے گزرا جائے گا تاکہ ان کی مہارتوں کا جائزہ لیا جاسکے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق دونوں خلا نورد کو ٹیسٹ کے بعد روس میں ہی تربیت دی جائے گی جس کے بعد دونوں میں سے ایک شخص کو روسی کمانڈر اور امریکی خلانورد کے ہمراہ اپریل 2019 میں ’سویُز ایم ایس 12‘ خلائی طیارے کے ذریعے مشن پر روانہ ہوں گے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ ’یہ عرب دنیا کے لیے نیا سنگ میل ہے، آج ہم پہلے عرب خلانورد کے ناموں کا اعلان کررہے ہیں‘ جو عرب کے تمام نوجوانوں کی نمائندگی کریں گے‘۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم اور یو اے ای کے ڈپٹی سپریم کمانڈر و ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے سنہ 2017 میں متحدہ عرب امارات کے خلائی مشن کا آغاز کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے مذکورہ پروگرام میں سنہ 2021 میں سیارہ مریخ پر خلا بازوں کو بھیجنا اور سنہ 2117 میں سرخ سیارے پر رہائش اختیار کرنا بھی شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -