تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

متحدہ عرب امارات: کم عمر سیاح ویزہ فیس سے مستثنیٰ قرار

دبئی: متحدہ عرب امارات نے کم عمر سیاحوں کو ویزہ فیس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے سیر و سیاحت کو تقویت دینے کے لیے 15 جولائی تا 15 ستمبر ہر سال 18 سال سے کم عمر بچوں کو ویزہ فیس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

ویزہ فیس نہ لینے کا مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر سے لوگ اپنے بچوں کے ہمراہ موسم گرما میں چھٹیاں گزارنے کے لیے متحدہ عرب امارات کا رخ کریں۔

ویزہ فیس نہ لینے کا اعلان اجلاس کے موقع پر کیا گیا، متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دنیا بھر میں ٹورازم کے لیے وزٹ ویزہ میں ایسے خاندان جو ہر سال موسم گرما میں اپنے بچوں کے ہمراہ سیرو سیاحت کے لیے یو اے ای کا رخ کرتے ہیں ان کے 18 سال سے کم عمر بچوں کو ویزہ فیس سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اس نئے قانون کے باعث سیاحوں کی لاگت میں جہاں کمی آئے گی وہاں فیس میں چھوٹ دینے کا مقصد دنیا بھر میں سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کے ٹورازم سیکٹر کی جانب متوجہ کرنا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق رواں سال کے تین ماہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے متحدہ عرب امارات کا رخ کیا اور متحدہ عرب امارات کے ہوٹلز اور سیرو سیاحت سے لطف اندوز بھی ہوئے، ان میں ایسے فیسٹیول بھی شامل ہیں جو سارا سال جاری رہتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -