پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

یواےای: پرائیویٹ سیکٹر کے لیے بھی چھٹی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات نے نجی شعبے کے لیے نئے سال 2026 کی آمد پر چھٹی کا اعلان کر دیا۔

انسانی وسائل اور امارات کی وزارت (ایم او ایچ آر ای) نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات، یکم جنوری 2026 کو متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے تمام ملازمین کے لیے سرکاری تنخواہ پر چھٹی ہوگی۔

یہ اعلان متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی جانب سے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے لیے عوامی تعطیلات کی منظور شدہ فہرست کے بعد کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے اعلان کیا تھا کہ نئے سال کا دن 2026 وفاقی حکومت کے لیے چھٹی کا دن ہو گا۔

چھٹی جمعرات یکم جنوری 2026 کو ہو گی جبکہ جمعہ، 2 جنوری 2026 وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے کام کا دن ہو گا۔

متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال کے آغاز نے نمازِ جمعہ کا وقت تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 2026 سے نمازِ جمعہ اور خطبہ کا وقت تبدیل کر دیا جائے گا۔

اسلامی امور، اوقاف اور زکوٰۃ کی جنرل اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات میں جمعہ کے خطبہ اور نماز کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق جمعہ 2 جنوری 2026 سے ہوگا۔

نئے شیڈول کے تحت جمعہ کا خطبہ اور دعا 12 بجکر 45 منٹ پر ہوگی۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں