متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کے دوران نجی شعبے کے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے کے ملازمین رمضان کے دوران روزانہ دو گھنٹے کم کام کریں گے۔
کمپنیوں کو اپنے کاروبار کی نوعیت کے لحاظ سے لچکدار انتظامات متعارف کرانے کی بھی اجازت ہے تاکہ عملے کو کام اور روزے میں توازن برقرار رکھنے میں مدد ملے اور پورے مقدس مہینے میں پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھا جا سکے۔
رمضان کے دوران سرکاری اوقاتِ کار پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک جب کہ جمعے کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز 70 فیصد تک عملے کو ورک فرام ہوم کی اجازت بھی دی جا سکتی ہے بشرطیکہ یہ فیڈرل اتھارٹی کے منظور شدہ ضوابط کے مطابق ہو۔
اس کے علاوہ شفٹس میں کام کرنے والے ملازمین کے اوقات کار انفرادی طور پر ہر ادارہ ضرورت کے مطابق خود کرے گا تاکہ ملازمین کی سہولت اور اداروں کی پیداواری صلاحیت دونوں متاثر نہ ہوں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان کے دوران سرکاری اوقات میں یہ تبدیلی ملازمین کو روزانہ عبادات، افطار اور دیگر مذہبی اعمال کے لیے زیادہ وقت فراہم کرنے کے حوالے سے کی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


