دبئی: متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر مقدس ماہ کے دوران وفاقی وزارتوں اور اداروں کے لیے سرکاری اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاع کے مطابق رمضان کے دوران سرکاری اوقاتِ کار پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک جب کہ جمعے کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز 70 فیصد تک عملے کو ورک فرام ہوم کی اجازت بھی دی جا سکتی ہے بشرطیکہ یہ فیڈرل اتھارٹی کے منظور شدہ ضوابط کے مطابق ہو۔
اس کے علاوہ شفٹس میں کام کرنے والے ملازمین کے اوقات کار انفرادی طور پر ہر ادارہ ضرورت کے مطابق خود کرے گا تاکہ ملازمین کی سہولت اور اداروں کی پیداواری صلاحیت دونوں متاثر نہ ہوں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان کے دوران سرکاری اوقات میں یہ تبدیلی ملازمین کو روزانہ عبادات، افطار اور دیگر مذہبی اعمال کے لیے زیادہ وقت فراہم کرنے کے حوالے سے کی گئی ہے۔
رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟
اس بار عرب ممالک میں رمضان کا آغاز 19 فروری سے متوقع ہے تاہم حتمی اعلان چاند دیکھنے کے بعد ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


