تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

امارات جلد پوری آبادی کو ویکسین لگانے والے اولین ممالک میں شامل ہوگا

یو اے ای : متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ بہت جلد اس کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوگا جو اپنی زیادہ تر آبادی کو کورونا ویکسین لگا چکے ہوں گے۔

عرب نیوز کے مطابق بارین انٹرنیشنل ہسپتال میں ایمرجنسی میڈیسن کے ماہر فواد الراحل نے میڈیا کو بتایا کہ یو اے ای حکومت کی کوششوں اور عوام کے تعاون سے امارات جلد پہلا ملک ہوگا جو اپنی تمام آبادی کو کورونا ویکسین لگا چکا ہوگا۔

یونیورسٹی آف آکسفورڈ اور غیر سرکاری ادارے "گلوبل چینج ڈیٹا لیب” کی شراکت سے ترتیب دیے گئے، "آور ورلڈ ڈیٹا” کے مطابق یو اے ای کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست ہے۔

ڈیٹا کے مطابق امارات اب تک 60 فیصد سے زائد آبادی کو کم سے کم ایک مرتبہ کورونا ویکسین کی خوراک لگا چکا ہے۔

یو اے ای کے نیشنل کرائسس اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ویکسین کی 60 لاکھ سے زیادہ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جو ایک سو افراد کے لیے60.82 خوراکیں بنتی ہیں۔

واضح رہے کہ امارات نے چار کورونا ویکسینز کی منظوری دے رکھی ہے جن میں چین سائنو فارم، امریکہ اور جرمنی کی فائزر بائیو این ٹیک، برطانیہ کی ایسٹرازینیکا اور روس کی سپوتنک فائیو ویکسین شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -