تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سعودیہ کے ساتھ مل یمنی قوتوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انورقرقاش

ابوظبی : اماراتی وزیر  برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو بعض یمنی عہدیداروں کی طرف سے الزام تراشی اور بہتان ترازی سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انورقرقاش نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف یمن کو متحد اور مضبوط بنانے کی سعودی عرب کی کوششوں کو کامیاب کرنا ہے، امارات سعودی عرب کے ساتھ مل کر یمنی قوتوں کو متحد کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ یمنی حکومت کے کچھ عہدیداروں کی طرف سے مسائل پیدا کرنے کے جواب میں امارات نے تحمل اور برد باری سے کام لیا ہے جو ہمارے موقف کی پختگی اور مقصد میں دلچسپی کا گہرا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کو بعض یمنی عہدیداروں کی طرف سے الزام تراشی اور بہتان ترازی سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا،ہمارا پہلا مقصد سعودی عرب کی طرف سے یمنی قوتوں کی صفوں کو متحد اور مضبوط کرنے کی کوششوں کو کامیاب بنانا ہے۔

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب یمن میں آئینی حکومت کی رٹ کی بحالی کے کوششیں جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین اس تعطل کو ختم کرنے کے لیے ایک ماہ سے بات چیت کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ منگل کو جنوبی عبوری کونسل کے نائب صدر ہانی بن بریک نے جدہ میں ہونے والے مذاکرات کو خطے میں ایرانی منصوبے کے خاتمے کے لیے کی جانے والی مساعی کا حصہ قرار دیا اور اس کہا عبوری کونسل اور حکومت میں مذاکرات کی کامیابی سے یمن میں ایرانی مداخلت کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

اپنےٹویٹر اکاؤنٹ پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں مسٹر بریک کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ مل کر یمن میں ایرانی منصوبے کو ناکامی سے دوچار کریں گے۔

Comments

- Advertisement -