تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

دبئی: نوجوانوں کی لازمی فوجی سروس کی مدت میں اضافہ

دبئی : متحدہ عرب امارات کے فوجی حکام نے گریجویٹ کرنے والے نوجوانوں کی لازمی فوجی سروس کی مدت میں مزید چار ماہ کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے گذشتہ روز اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت گریجویٹ کرنے والے نوجوانوں کے لیے لازمی فوجی سروس کی مدت 12 سے بڑھا کر 16 ماہ کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امارتی فوجی حکام کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گریجویٹ کرنے والے مردوں کی لازمی فوجی سروس میں خدمات سے ملک کی عسکری، قومی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔

 خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے سنہ 2014 میں لازمی فوجی سروس کا آغاز کیا گیا تھا، جس کے بعد اماراتی مردوں کا فوجی سروس میں شامل ہونا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 4 سال قبل بنائی جانے والی لازمی فوجی سروس پالیسی میں اماراتی خواتین کی شمولیت ان کی مرضی اور والدین یا سرپرست کی اجازت پر منبی ہے اور خواتین کے لیے لازمی فوجی سروس کی مدت 9 ماہ رکھی گئی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -