(21 جنوری 2026): متحدہ عرب امارات ، بحرین اور بیلاروس نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی صدر ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی۔
غیت ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبد الله نے کہا متحدہ عرب امارات غزہ امن بورڈ کے مشن میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔ یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی پالیسی کے عین مطابق ہے۔
بحرینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ منصوبہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کیلئے نہایت اہم ہے، امید ہے بورڈ آف پیس اپنے مقاصد حاصل کرے گا۔
کینیڈا، ہنگری اور بیلاروس سمیت چھ ممالک اب تک غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت قبول کر چکے ہیں تاہم فرانس اور ناروے انکار کرچکے ہیں، امن پیس بورڈ میں شمولیت کی تقریب کل ڈیووس میں ہوگی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا مختلف عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی سربراہی میں قائم اس بورڈ کا حصہ بنیں اور رکن ممالک کی مدتِ رکنیت زیادہ سے زیادہ تین سال ہوگی جبکہ بورڈ میں مستقل نشست کے لیے ایک ارب ڈالر فیس بھی مقرر کی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


